ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل:انجمن کالج آف ایجوکیشن (بی ایڈ)فائنل ائیرکے نتائج میں 100فی صدشاندار کامیابی

بھٹکل:انجمن کالج آف ایجوکیشن (بی ایڈ)فائنل ائیرکے نتائج میں 100فی صدشاندار کامیابی

Sat, 20 May 2017 18:25:26    S.O. News Service

بھٹکل:20/مئی (ایس اؤنیوز)انجمن کالج آف ایجوکیشن بھٹکل (بی ایڈ)نے سال 2017کرناٹکا دھارواڑ یونیورسٹی کی طر ف سے منعقدہ بی ایڈ فائنل ائیر امتحانات میں کالج کے طلبا و طالبات نے بہترین کارکردگی کا مظاہر ہ پیش کرتے ہوئے کالج کو صد فی صد نتائج سے ہمکنار کیا ہے۔

کالج کی طرف سے کل 33طلبا امتحانات میں شریک ہوئے تھے تو 27طلبا امتیازی ، 6طلبا فسٹ کلاس میں کامیاب ہوکر 100فی صدی نتیجہ درج کیا ہے۔ کالج کی سطح پر سواتی ناگیش دیش بھنڈاری نے %85.16شرح نمبرات کے ساتھ کامیابی حاصل کرتے ہوئے اول مقام حاصل کیا ہے تو سدھا سکرپا نائک %85، قمر النساء محمد ذیشان شیخ %84.83شرح کامیابی پاتے ہوئے دوسرا اور تیسرا مقام حاصل کیا ہے جب کہ کرن دیواڑیگا، سندھیا دیوپا گڈک اور زین العرب نے %84.50فی صدنمبرات حاصل کئے ہیں۔

کالج کے شاندار نتائج پر اظہار خیال کرتے ہوئے انجمن کے صدر عبدالرحیم جوکاکو اور جنرل سکریٹری اسماعیل صدیق نے کہاکہ نتائج ہماری توقعات کے مطابق ہیں ، کیونکہ ہمارے ہاں بہتر تعلیمی ماحول ہے، نتائج خود ہماری ترقی کو ظاہرکرتے ہیں ہم کوشش کریں گے اس میں مزید بہتری لاتے ہوئے آگے بڑھیں۔ انجمن کے عہدیداران ، کالج بورڈ سکریٹری آفتاب قمری ، پرنسپال ذکیہ زرزری اور دیگر اسٹاف نے کامیاب طلبا کو مبارکباد ی پیش کی ہے۔ ا س موقع پر ساحل آن لائن بھی انتظامیہ اور کالج کے ذمہ داران اور اساتذہ کو مبارکبادی پیش کرتاہے۔

 


Share: